پاکستان میں ذیابیطس کا مرض کم کرنے کیلئے اہم پیشرفت

    پاکستان میں ذیابیطس کا مرض کم کرنے کیلئے اہم پیشرفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گیٹز فارما اور ایم ای ڈی کنسلٹینٹس نے موجودہ معاشی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو یقینی بنانے کی خاطرDream Diabetes پروجیکٹSMILEکیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ پروجیکٹ کا مقصد مفت مشورے، تشخیصی ٹیسٹس اور گیٹز فارما کے نئے انسولین PEN کے ذریعے ان کم مراعات یافتہ لوگوں کی زندگی کو آسان بنانا ہے جو Type 1 Diabetes mellitus کے ساتھ جی رہے ہیں۔ اس موقع پر گیٹز فارم کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر جہانزیب کمال نے کہا کہ اس معاہدے سے TIDM سے متاثرہ لوگوں کی زندگی پر اہم اثرات مرتب کرنا اور ایک بہتر ذیابیطس مینجمنٹ کے لیے تعاون اور آگہی کی کمیونٹی کو مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ ہم اپنے انسولین pens کے اجرا کے ذریعے ذیابیطس کے مرض کو کم کرنا اور اس امر کو یقنی بنانا چاہتے ہیں کہ ذیابیطس کے ساتھ زندگی گذارنے والوں کیلئے آسانی پیدا ہو۔ ایم ای ڈی کنسلٹنٹس کے سی ای او ڈاکٹر سید عباس رضا نے کہا کہ T1DM کے ساتھ زندہ رہنا بچوں اور بڑوں کے لیے ایک چیلنج ہے جس کے لیے انسولین کے ٹیکوں اور بلڈ شوگر مانیٹرنگ کے ذریعے روزانہ کی مینجمنٹ درکار ہوتی ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد ایسی دیکھ بھال اور تعلیمی وسائل تک رسائی کی پیشکش ہے جو T1DM پر قابو پانے کے سفر میں لوگوں کو بااختیار بنائے۔