الیکشن میں تمام مخالف امیدواروں کو بدترین شکست دونگا،پرویزخٹک 

   الیکشن میں تمام مخالف امیدواروں کو بدترین شکست دونگا،پرویزخٹک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نوشہرہ (آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مخالف سیاسی و مذہبی جماعتیں میری مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔الیکشن میں تمام مخالف امیدواروں کو بدترین شکست دونگا۔نوشہرہ کی عوام مجھ کو ووٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بننے کے لیے پول کر ینگے جب تک میں عمران خان کے ساتھ تھا وہ مقبول اور ہر شعبہ میں کامیاب تھا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کینٹ حکم آباد کے علاقے ڈھیری کٹی خیل میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا عمران خان اور سابق حکمرانوں نے عوام کو مہگائی بے روزگاری اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا۔عمران خان نے تحریک انصاف میں نہ جمہوریت قائم کی اور نہ مخلص ووکرز کے ساتھ انصاف کیا۔09مئی کے منصوبہ ساز اپنے کئے کی سزا کاٹ رہے ہیں۔09مئی کے واقعات سوچی سمجھی سازش کا حصہ تھے۔افواج پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے حساس مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔08فروری کا سورج پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی کامیابی کی نوید لیکر آئے گا۔پختونوں نے بانی تحریک انصاف کو بھاری منڈیٹ دیا مگر پختونوں کی محرومیاں ختم نہ ہوسکی۔نوشہرہ کی عوام کی ہرمشکل میں ان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔پگڑی کا نشان ترقی کامیابی اور معاشی خوشحالی کا نشان ہے۔ 

پرویزخٹک