چیئرمین نیب کی کاروباری شخصیات سے ملاقات

      چیئرمین نیب کی کاروباری شخصیات سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چیئرمین نیب نے کراچی میں تاجر برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی اور اْنہیں یقین دلایا کہ کاروباری حضرات کو ہراساں نہیں کیا جائے گا، وہ اعتماد کے ساتھ ملک میں سرمایہ کاری کریں تاکہ معیشت بہتری کی جانب تیزی سے بڑھے۔ چیئرمین نیب نے بتایا کہ تاجر برادری کے لیے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سہولت یونٹ بنائے جائیں گے جن کے ذریعے شکایات کو فوری حل کرنے کا انتظام یقینی بنایا جائے گا۔ چیئرمین نیب کا کاروباری طبقے کی اعتماد سازی کرنا مثبت عمل ہے، اِس سے سرمایہ کاری میں بہتری آ سکتی ہے۔ملکی معیشت میں بہتری لانے کے لیے ہر سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور سٹیٹ بینک سمیت دیگر تمام سرکاری اداروں کو بھی آن بورڈ  لیا جانا چاہئے تاکہ کاروباری حضرات کے مسائل باآسانی حل کئے جا سکیں۔

مزید :

رائے -اداریہ -