میئر کراچی کا شہر بھر سے سیاسی جھنڈے اور بینرز اتارنے کا اعلان

میئر کراچی کا شہر بھر سے سیاسی جھنڈے اور بینرز اتارنے کا اعلان
میئر کراچی کا شہر بھر سے سیاسی جھنڈے اور بینرز اتارنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) عدالتی احکامات کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر بھر سے سیاسی جھنڈے اور بینرز اتارنے کا اعلان کردیا ، ان کاکہناتھاکہ  جھنڈوں سے سیاست نہیں ہوتی، پورے شہر میں ان کی کوئی تصویر نہیں ہے، پورے شہر میں کرسی، پتنگ اور ترازو نظر آ رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو  میں میئر کراچی   نے کہا کہ حافظ نعیم نے اپنی پوری مہم کو لسانیت کی بنیاد پر چلایا، نفرت، تعصب اور دہشت کی سیاست اس شہر سے ختم ہوگئی ہے۔یادرہے   کہ سندھ ہائی کورٹ نے کراچی شہر سے سیاسی رہنماؤں کے سائن بورڈز اور ہورڈنگز ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ میں عوامی مقامات پر بل بورڈز اور ہورڈنگز پر پابندی کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران کے ایم سی اور کنٹونمنٹ کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہذب لوگوں کا شہر ہے یا جنگل، کراچی کو جنگل مت بنائیں، ہم شہر میں آنے والوں کو کیا بتانا چاہتے ہیں؟عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن اور شہری انتظامیہ سیاسی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کرے، بل بورڈزپر جس سیاسی رہنما کی تصویر ہو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔