دادا کی گود میں پوتی کو کتے نے کاٹ لیا

دادا کی گود میں پوتی کو کتے نے کاٹ لیا
 دادا کی گود میں پوتی کو کتے نے کاٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک)  دہلی میں دادا کی گود میں موجود ڈیڑھ سالہ بچی کو کتے نے کاٹ لیا جو 17 دنوں تک ہسپتال میں رہی اور اسے 18 ٹانکے لگے۔

روزنامہ" جنگ "کے مطابق بچی کے والدین کا بتانا ہے کہ ان کی بیٹی کے پیر پر کئی جگہ ٹانکے لگے اور اسے 3 فریکچر بھی ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس حملے کے بعد کتے کے مالک اور علاقے میں موجود لوگوں نے بچی کو بچانے کی کوشش کی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس کو بھی دے دی گئی ہے۔

بچی کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ حکام نے محلے میں اس حوالے سے کچھ نہیں کیا، پولیس کو شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، براری تھانے کے بعض پولیس اہلکاروں نے کتے کے مالک سے معاملہ طے کرنے پر اصرار کیا، پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا اور کتے کا مالک اب بھی آزاد گھوم رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پٹ بل کتے پالنے پر پابندی ہے تاہم پھر  بھی کئی لوگ اس پر عمل نہیں کرتے۔