الیکشن میں سندھ کے عوام پی پی کو سبق سکھائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

      الیکشن میں سندھ کے عوام پی پی کو سبق سکھائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن میں سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کو سبق سکھائیں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے موبائل میڈیکل یونٹس اور موبائل ٹوائلٹ کے افتتاح کے موقع پر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اپنا وڈیرہ شاہی تسلط کراچی میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں، بلاول صاحب اب کراچی کے فیصلے سندھ کے وڈیرے اور جاگیردار نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام دشمن پارٹی بن کر سامنے آئی ہے، تم مہاجر سندھی کے نام پر تقسیم کرنا چاہتے ہو، اب عوام ان کو تقسیم کرنے کی سازش نہیں کرنے دے گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایم کیوایم وڈیروں کی پارٹنر ہے، الیکشن سے پہلے مہاجر سندھی سیاست نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو بڑی تعداد میں فیل کرکے ان کے مستقبل سے کھیلا گیا ہے، ایسے ٹیچرز سے کاپیاں چیک کرائی جارہی ہیں جو اہل ہی نہیں ہیں، بچوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔نعیم الرحمان نے کہا کہ الخدمت کا ماڈل غریبوں اور اپر کلاس کے لیے بھی ہے، یہ موبائل یونٹ شہر کے مختلف علاقوں میں جاکر سہولیات پہنچائے گا، اس میں الٹرا ساونڈ کی سہولت بھی موجود ہوگی، پلازمہ کی سروس بھی بہت اہم سروس ہے جو موبائل یونٹ میں دستیاب ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت کی کوشش ہوتی ہے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کریں، کورونا میں بھی ہم نے آکسیجن سلنڈر شہریوں کو مہیا کیے تھے، تمام سروسز کے کوئی چارجز نہیں لیے جاتے، پورے شہر میں الخدمت کے اسپتال موجود ہیں، اسپتالوں میں خواتین کے لیے بھی صحت کے سہولتوں کے حوالے سے کام کیا جارہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -