سرکاری املاک پر سیاسی جھنڈے لگانے پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم 

    سرکاری املاک پر سیاسی جھنڈے لگانے پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے عوامی مقامات پر بل بورڈز، ہورڈنگز اور سائن بورڈز لگانے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جمعہ کو جاری حکم نامے میں سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری املاک پر سیاسی جھنڈے، بینرز اور پوسٹرز لگانے والوں کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاہے۔عدالت نے کہا کہ پوسٹرز، بینرز آویزاں کرنیوالے سیاسی رہنماؤں اور متعلقہ جماعت کے صوبائی صدر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے اور میئر کراچی، کمشنر، تمام ٹاؤن اور کنٹونمنٹ بورڈز کو عوامی مقامات/سرکاری املاک سے تمام بورڈز ہٹانے کا حکم دیا۔عدالت نے کہاکہ جس پروڈکٹ کا اشتہار ہو اس کمپنی کے سی ای او کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے۔تحریری حکم نامے میں کے ایم سی اور تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو اشتہارات کے تمام ٹھیکوں کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ شہر بھر میں بھرپور ایکشن لیا جائے، تمام ادارے 29 جنوری تک عمل درآمد رپورٹ پیش کریں۔حکم نامے میں عدالت کے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -