فیصل قریشی نے اپنے طویل اور کامیاب کیریئر کا راز بتا دیا

فیصل قریشی نے اپنے طویل اور کامیاب کیریئر کا راز بتا دیا
فیصل قریشی نے اپنے طویل اور کامیاب کیریئر کا راز بتا دیا
سورس: Instagram/faysalquraishi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنے طویل اور کامیاب کیریئر کا راز بتا دیا۔ فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔شو کے میزبان نے فیصل قریشی سے سوال کیا کہ آپ سال میں ایک سے زیادہ پروجیکٹس میں کام کرتے نظر آتے ہیں لیکن پھر بھی ایک بڑے اداکار مانے جاتے ہیں اس کا راز کیا ہے؟اداکار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ قوی خان سے متاثر رہا ہوں کیونکہ وہ اپنے پورے کیریئر کے دوران شوبز انڈسٹری کی ایک مشہور شخصیت رہے حالانکہ انہوں نے بہت سارے پروجیکٹس میں کام کیا تھا۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ قوی خان کی وجہ شہرت یہ تھی کہ ان کا ہر کردار مختلف نوعیت کا ہوتا تھا تو میں نے ان کے کام کو دیکھ کر یہ سیکھا کہ آپ کے پاس اگر مختلف اقسام کے زیادہ پروجیکٹس ہوں تو آپ کی شہرت برقرار رہتی ہے۔

مزید :

تفریح -