معروف اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک کی شادی کب اور کس شہر میں ہوئی ؟ تفصیل سامنے آ گئی 

معروف اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک کی شادی کب اور کس شہر میں ہوئی ؟ تفصیل ...
معروف اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک کی شادی کب اور کس شہر میں ہوئی ؟ تفصیل سامنے آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک کی دوسری شادی کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے تاہم اب انکشاف ہواہے کہ ان کی شادی کراچی میں کچھ دن قبل ہوئی اور فیملی سے کسی بھی شخصیت نے شرکت نہیں کی ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق جوڑے نے شادی کی تقریب کی دو تصاویر جاری کیں جس میں کرکٹر نے آف وائٹ شیروانی جب کہ اداکارہ نے گولڈن رنگ کا لباس پہنا۔ثنا اور شعیب کی شادی کی خبر نے ان کے مداحوں سمیت بھارت اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا، جوڑے کو سوشل میڈیا پوسٹس پر مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی، اور یہ شادی کچھ روز قبل ہوئی تھی جس کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کی۔دوسری جانب شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر نے بتایا ہے کہ شعیب کی فیملی میں سے کسی نے شادی میں شرکت نہیں کی، ان کے اہلخانہ ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہیں۔عمران ظفر نے کہا مجھے بھی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی شادی میں شامل نہیں تھا، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کا بہت افسوس ہے۔

مزید :

تفریح -