’ شعیب ملک نے شادی کو چلانے کے لیے بڑی کوشش کی اور بھارت یا پاکستان میں رہنے کے بجائے تیسرے ۔ ۔ ۔ ‘فردوس عاشق اعوان کا پرانابیان وائرل ہوگیا

’ شعیب ملک نے شادی کو چلانے کے لیے بڑی کوشش کی اور بھارت یا پاکستان میں رہنے ...
’ شعیب ملک نے شادی کو چلانے کے لیے بڑی کوشش کی اور بھارت یا پاکستان میں رہنے کے بجائے تیسرے ۔ ۔ ۔ ‘فردوس عاشق اعوان کا پرانابیان وائرل ہوگیا
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ویب ڈیسک)  سیاست دان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرکٹر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے ساتھ شادی شدہ زندگی کو چلانے کی بڑی کوششیں کیں اور انہوں نے اہلیہ کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے تیسری جگہ کا انتخاب بھی کیا، یہ بیان انہوں نے کچھ عرصہ قبل دیا تھا جو شعیب ملک کی نئی شادی کے بعد ایک بار پھر وائرل ہونے لگا ۔ 

ڈان نیوز کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی اور دونوں کی شادی کی خبریں نہ صرف پاکستانی اور بھارتی میڈیا بلکہ عالمی میڈیا کی بھی زینت بنیں، جوڑے کے ہاں شادی کے شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اب شعیب ملک نے ایک اور اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی جبکہ نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ ہے کہ شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے طلاق ہوچکی ہے ۔ 

گزشتہ سال اگست میں فردوس عاشق اعوان نے  بتایا تھا کہ  شعیب ملک نے بھارت اور پاکستان میں رہائش اختیار کرنے کے بجائے تیسرے ملک کا انتخاب کرکے شادی چلانے کی بڑی کوشش کی۔

شعیب ملک سٹریٹ بوائے ہوتے تھے، ان کے پاس پہننے کے لیے  سپورٹس کٹ تک نہیں ہوتی تھی، شعیب ملک کو ان کے ایک رشتہ دار نے کرکٹ اسٹار بنایا، انہوں نے انہیں اپنے کلب میں لیا اور پھر وہ چھا گئے، کرکٹر بننے کے بعد شعیب ملک شادی کر رہے تھے تب انہوں نے ان کے مذکورہ رشتہ دار اور انہیں شادی کی بارات میں ساتھ بھارت چلنے کا کہا۔

ان کے مطابق وہ اس وقت رکن قومی اسمبلی تھیں اور رشتہ دار نے انہیں کہہ رکھا تھا کہ وہ شعیب ملک کو شادی کے موقع پر سونے کا تاج پہنائیں گی،  جب وہ بھارتی شہر حیدرآباد پہنچے اور انہوں نے ثانیہ مرزا کے رشتے داروں کو دیکھا تو انہوں نے پہلے ہی دن شعیب ملک کو خبردار کردیا، انہوں نے پہلے ہی دن شعیب ملک کو کان میں کہا کہ بیٹا تم بری طرح پھنس چکے ہو۔

سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہاں کے حالات اور معاملات دیکھ کر ہی وہ سمجھ گئی تھیں کہ دونوں طرف محبت کا بھوت ہے، جب تک محبت ہوگی تب تک معاملہ چلے گا، انہوں نے وہی رشتے دار کی جانب سے دیا گیا سونے کا تاج شعیب ملک کو پہنایا تھا۔

ساتھ ہی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شعیب ملک نے شادی کو چلانے کے لیے بڑی کوشش کی اور انہوں نے بھارت یا پاکستان میں رہنے کے بجائے تیسرے ملک کا انتخاب کیا، لیکن وہ پہلے ہی سمجھ گئی تھیں کہ یہ تب تک چلے گی جب تک ان کی محبت چلے گی۔

سابق رکن قومی اسمبلی نے واضح نہیں کیا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان اختلافات ہیں یا نہیں، تاہم انہوں نے مبہم انداز میں کہا کہ کرکٹر نے ایڈجسٹمنٹ کی بڑی کوشش کی۔