پاکستان کی طرف سے ایران کو جواب کس ملک کیلیے "اشارہ " ہے ، بھارتی وزیر خارجہ اس وقت کس ملک میں تھے ۔۔۔؟غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اہم انکشاف

پاکستان کی طرف سے ایران کو جواب کس ملک کیلیے "اشارہ " ہے ، بھارتی وزیر خارجہ اس ...
پاکستان کی طرف سے ایران کو جواب کس ملک کیلیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (خصوصی رپورٹ)پاکستان کی طرف سے ایران کو جواب کس ملک کیلیے "اشارہ " ہے  اور بھارتی وزیر خارجہ اس وقت کس ملک میں تھے ۔۔۔؟ اس حوالے سے غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے اہم تجزیئے کیے ہیں ۔پاکستان اور ایران کے ایک دوسرے کی حدود میں  میزائل حملوں پر غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے اپنےتجزیوں میں لکھا کہ ایران اور پاکستان کے لیے آگے کیا ہے یہ ایک ملین ڈالر کا سوال ہے۔اسلام آباد کی طرف سے ردعمل بھارت کیلئے اشارہ ہے، بھارتی وزیر خارجہ اس وقت تہران میں تھے تہران نے پاکستان کے حوالے سےغلط اندازہ لگایا یہ ایک پی آر اسٹنٹ تھا،ایران نے پاکستان کو ناراض کرنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کیا۔

"جنگ " میں شائع ہونیوالی خصوصی رپورٹ کے مطابق  یہ فلیش پوائنٹ یمن اور غزہ میں جاری تنازعات سے کیسے مطابقت رکھتا ہے؟اسلام آباد کے ساتھ امریکی اثر و رسوخ کم ہو گیا ۔قطر، کویت اور سعودی عرب کردار ادا کر سکتے ہیں،پاکستانی اور ایرانی افواج کا آمنے سامنے آنےکا امکان نہیں،ایران پاکستان میزائل حملے نے سفارت کاری کو امتحان میں ڈال دیا،عالمی برادری کے پاس ایران پاکستان کشیدگی کم کرنے کے لیے محدود آپشنز ہیں۔امریکی تھنک ٹینک’ اٹلانٹک کونسل‘ نے ماہرین کے حوالے سے کہا یہ فلیش پوائنٹ یمن اور غزہ میں جاری تنازعات سے کیسے مطابقت رکھتا ہے؟