گلوکار محمد رفیع کی 100 ویں سالگرہ تقریب،  گلوکاروں اور مداحوں کا خراج عقیدت

 گلوکار محمد رفیع کی 100 ویں سالگرہ تقریب،  گلوکاروں اور مداحوں کا خراج عقیدت
 گلوکار محمد رفیع کی 100 ویں سالگرہ تقریب،  گلوکاروں اور مداحوں کا خراج عقیدت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں نامور لیجنڈری گلوکار محمد رفیع کی 100 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب سجائی گئی جس میں گلوکاروں نے محمد رفیع کے یادگار گیت گا کر سماں باندھ دیا۔

دارالحکومت ریاض میں سجنے والی تقریب میں لیجنڈری گلوکار محمد رفیع کی آواز کے سینکڑوں مداح شریک ہوئے جن میں انڈین اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد موجود تھے۔اس موقع پر گلوکار رحیم اوپلا اور ان کی ٹیم کے دیگر گلوکاروں نے محمد رفیع کے یادگار گانے گا کر سماں باندھ دیا جس سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے جبکہ منچلے نوجوانوں نے خوب رقص بھی کیا۔

 اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ محمد رفیع بڑے گلوکار تھے جن کو آج بھی بھارت اور پاکستان میں یکساں طور پر سنا اور پسند کیا جاتا ہے ۔