نئی شادی کی خبریں لیکن شعیب ملک اس وقت کہاں موجود ہیں؟ پتہ چل گیا

نئی شادی کی خبریں لیکن شعیب ملک اس وقت کہاں موجود ہیں؟ پتہ چل گیا
نئی شادی کی خبریں لیکن شعیب ملک اس وقت کہاں موجود ہیں؟ پتہ چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق قومی کپتان شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر دھوم مچائے ہوئے ہیں تاہم سوال یہ ہے کہ وہ  شادی کے بعد اس وقت کہاں موجود ہیں۔

بنگلہ دیشی  خبررساں ادارے  'دی ڈیلی سٹار' کی رپورٹ کے مطابق نئے نویلے دو لہا شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا میچ کھیل رہے ہیں جو اس وقت ڈھاکہ میں جاری ہے۔ شیر بنگال نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں راجن پور رائیڈرز اور فارچون بریشل مدمقابل ہیں جبکہ شعیب ملک فارچون بریشل کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ راجن پور رائیڈرز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے ہیں جبکہ فارچون بریشل کی بیٹنگ جاری ہے۔

یادرہے کہ شعیب ملک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنی شادی کا اعلان کیا تھا ، انہوں نے پوسٹ میں 'الحمد للہ ' لکھا اور ثنا جاوید کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔ شعیب ملک کی ثنا جاوید کیساتھ شادی کی اس پوسٹ پر اداکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

 اداکار فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ ' آپ کو مبارک ہو، جس چیز کی اہمیت ہے وہ خوشیاں ہیں'۔ اداکار احسن خان کا کہنا تھا کہ ' ہمیشہ سکون میں رہیں، بہت مبارک ہو'۔ نئے نویلے جوڑے کو مبارکباد پیش کرنیوالے دیگر اداکاروں میں شائستہ لودھی، کنزہ ہاشمی، صبا فیصل ، منال خان اور دیگر شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -