اداکارہ ثنا جاوید نے شعیب ملک سے شادی کے بعداپنا نام بدل لیا

اداکارہ ثنا جاوید نے شعیب ملک سے شادی کے بعداپنا نام بدل لیا
اداکارہ ثنا جاوید نے شعیب ملک سے شادی کے بعداپنا نام بدل لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ویب ڈیسک)  اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید نے سابق کپتان شعیب ملک سے دوسری شادی کے بعد اپنا نام بدل لیا۔

جوڑی نے شادی کا اعلان سوشل میڈیا تصاویر شیئرکرتےہوئے  کیا  تھا ۔ شعیب ملک سے شادی کے اعلان کے فوری بعد ہی ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرکے ‘ثنا شعیب ملک’ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں جبکہ سال 2023 میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی۔

یاد رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔ دسمبر 2022 سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں لیکن دونوں اسٹارز کی جانب سے طلاق کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

مزید :

تفریح -