شعیب ملک نے زندگی کی نئی اننگز کیساتھ ساتھ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کارنامہ دکھا دیا، کتنے ہزار رنز مکمل؟

شعیب ملک نے زندگی کی نئی اننگز کیساتھ ساتھ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کارنامہ دکھا ...
شعیب ملک نے زندگی کی نئی اننگز کیساتھ ساتھ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کارنامہ دکھا دیا، کتنے ہزار رنز مکمل؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے زندگی کی نئی اننگز کیساتھ ساتھ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھی نیا سنگ میل عبور کر لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کر لئے، یہ ریکارڈ قائم کرنیوالے وہ ایشیا کے پہلے اور دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے۔ شعیب ملک ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں جس میں فارچون باریشل کی نمائندگی کرتے ہوئے 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ 

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا کریڈٹ ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 562 رنز کا ریکارڈ قائم کیا تھا، 13 ہزار رنز مکمل کرنے پر شعیب ملک دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ 

یہ امر قابل ذکر ہے کہ شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید کیساتھ دوسری شادی کر لی، اس سے قبل وہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھے تاہم وہ سابق کرکٹ کپتان سے  خلع لے چکی ہیں۔

مزید :

کھیل -