بلاول نے بھی عوامی جلسے میں 'خلائی مخلوق' کا ذکر کر دیا مگر اس سے پہلے کس سینئر سیاست دان نے کیا تھا؟

بلاول نے بھی عوامی جلسے میں 'خلائی مخلوق' کا ذکر کر دیا مگر اس سے پہلے کس سینئر ...
بلاول نے بھی عوامی جلسے میں 'خلائی مخلوق' کا ذکر کر دیا مگر اس سے پہلے کس سینئر سیاست دان نے کیا تھا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوٹ ادو (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی عوامی جلسے میں 'خلائی مخلوق' کا ذکر کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کوٹ ادو میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ باقی جماعتیں خلائی مخلوق سے امید لگائے بیٹھی ہیں، واحد سیاست دان ہوں جو صرف عوام کی طرف دیکھتا ہوں۔ میرا ساتھ دیں عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔ سندھ کے ہر ضلع میں مفت علاج کیلئے ہسپتال بنائے ہیں۔ پورے پاکستان میں کہیں سے بھی گمبٹ کے ہسپتال میں آئیں مفت علاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں آمدنی دگنی کر دیں گے۔ سندھ میں 20 لاکھ گھر بنانے شروع کر دیئے، پورے ملک میں 30 لاکھ گھر بنائیں گے۔ بے نظیر مزدور کارڈ سے مزدروں کو سوشل سکیورٹی کی سہولت فراہم کریں گے۔ 300 یونٹ تک مفت بجلی کا وعدہ پورا کر کے دکھاوں گا۔ کسان کارڈ کے ذریعے مالی امداد کریں گے، قدرتی آفات میں کسانوں کو مالی مدد دیں گے۔ 

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی غریبوں جبکہ دیگر جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، امیروں کو ریلیف جبکہ غریبوں کو تکلیف  دیتی ہیں۔ غربت اور بڑھتی مہنگائی کا بوجھ صرف عام آدمی اٹھا رہا ہے۔ لاہور کے جس حلقے سے انتخابات لڑ رہا ہوں وہاں صاف پانی تک دستیاب نہیں ہے۔10 نکاتی معاشی ایجنڈے پر عمل کر کے معاشی مشکلات سے نکلیں گے۔

واضح رہے کہ نوازشریف نے 2018 میں ایک جلسے کے دوران خلائی مخلوق کا ذکر کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے۔

مزید :

قومی -