نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور میں الیکشن ریلیوں کا پلان تیار 

نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور میں الیکشن ریلیوں کا پلان تیار 
نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور میں الیکشن ریلیوں کا پلان تیار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی لاہور میں الیکشن ریلیوں کا پلان تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے لاہور میں سیاسی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اسحاق ڈار اور بلال یاسین کی ملاقات میں کیا گیا۔فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد سے اسحاق ڈار اور بلال یاسین کی ملاقات میں کیا گیا۔قائد نواز شریف اور مریم نواز نے لاہور میں ریلی نکالنے کا پلان تیار کر لیا ہے۔مسلم لیگ ن کے قائدین ایک دو روز میں لاہور کے مختلف حلقوں میں ریلیاں نکالیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف اورمریم نواز ریلیوں کے دوران مختلف مقام پر خطاب بھی کریں گے۔