لیگی قائد نواز شریف کا دورہ لیہ منسوخ،وجہ کیا بنی؟

لیگی قائد نواز شریف کا دورہ لیہ منسوخ،وجہ کیا بنی؟
لیگی قائد نواز شریف کا دورہ لیہ منسوخ،وجہ کیا بنی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لیہ کا دورہ منسوخ کردیا۔ 

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے موسم کی خرابی کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا ہے۔ انہیں آج نواز شریف کو لیہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنا تھا۔

یاد رہے کہ حافظ آباد میں بھی نواز شریف نے جلسے سے مختصر خطاب کیا تھا جس میں بلند و بانگ دعوے نہیں کیے گئے تھے۔ 

امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ مختصر خطاب کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ وہ فی الحال کوئی بیانیہ نہیں بنانا چاہتے اور آئندہ ماحول کو دیکھ کر اس بیانیے کےلیے گنجائش رکھنا چاہتے ہیں۔