والدین کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے والا نوجوان گرفتار

والدین کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے والا نوجوان گرفتار
والدین کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے والا نوجوان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

وحدت کالونی پولیس کو 15 ایمرجنسی نمبر پر کال موصول ہوئی، جس کے بعد ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے فوری طور پر پولیس ٹیموں کو ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی ایس پی عاطف معراج، وحدت کالونی پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے گرفتاری کے وقت بچے کے لیے بھرپور مزاحمت کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف چوری، ناجائز اسلحہ کے مقدمات بھی درج ہیں۔  ملزم سے پستول، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔