پشاور:کالعدم داعش کے گرفتار دہشتگرد14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

پشاور:کالعدم داعش کے گرفتار دہشتگرد14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل
پشاور:کالعدم داعش کے گرفتار دہشتگرد14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم داعش کے گرفتار خودکش بمبار سمیت دو دہشت گردوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے داعش کے دونوں دہشت گردوں کو اے ٹی سی میں پیش کیا اور تفتیشی افسر نے  جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی لیکن عدالت نے درخواست مسترد کردی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں عادل عرف امین اور طاہر خان عرف عباس کا تعلق بالترتیب متنی اور سربند سے ہے اور ان میں ایک خودکش بمبار اور دوسرا اس کا سہولت کار ہے۔عدالت کو انہوں نے آگاہ کیا کہ دہشت گردوں سے دو خودکش جیکٹس، تین دستی بم، پستول اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں اور دونوں دہشت گرد پشاور میں ہدف کے لیے موجود تھے۔تفتیشی افسر کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر متنی میرہ کے علاقے میں کارروائی کی اور ان دہشت گردوں کو گرفتار کیا جبکہ گرفتار دہشت گردوں نے افغانستان کے صوبے پکتیا کے مرکز سے فدائی تربیت حاصل کی ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے کی گئی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور دونوں ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید :

جرم و انصاف -