مسلح افراد نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، 5 افراد قتل، 5 زخمی

Jan 20, 2024 | 07:25 PM

 گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گھوٹکی میں مسلح افراد نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد قتل اور 5 زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق افسوس ناک واقعہ گھوٹکی کے سرحد تھانہ کی حدود گنگی کے قریب پیش آیا جہاں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے دوران 10 افراد گولیاں لگنے سے لہولہان ہو گئے جن میں سے 5  دم توڑ  گئے۔

پولیس کی بھاری نفری متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی اور فائرنگ رکوانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

مزیدخبریں