علی امین گنڈا پور کا 9 مئی کے اصل کردار جلد سامنے آنے کا دعویٰ

علی امین گنڈا پور کا 9 مئی کے اصل کردار جلد سامنے آنے کا دعویٰ
علی امین گنڈا پور کا 9 مئی کے اصل کردار جلد سامنے آنے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ 9مئی واقعات کے اصل کردار جلد سامنے آ جائیں گے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے بعد میرے خلاف 56 ایف آئی آرز درج کی گئیں، میں جن اضلاع میں گیا ہی نہیں وہاں بھی میرے خلاف مقدمات درج کئے گئے، ڈیرہ اسماعیل کے عوام گواہ ہیں کہ میں اس دن میں اپنے گھر پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مقدمات صرف اس لئے بنائے گئے تاکہ پی ٹی آئی چھوڑ دوں مگر مجھے اپنے نظریئے سے کوئی ہٹا نہیں سکتا۔ ہمارا انتخابی نشان چھین کر سلیکشن کی جا رہی ہے، پولیس لوگوں کو گھروں میں جا کر دھمکانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کو سازش کے ذریعے گرا دیا گیا۔ 

مزید :

قومی -