موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث انسانی عمر میں اوسطاً کتنی کمی ہوئی ؟

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث انسانی عمر میں اوسطاً کتنی کمی ہوئی ؟
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث انسانی عمر میں اوسطاً کتنی کمی ہوئی ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے موسمیاتی سائنس دان نے دعویٰ کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث انسان کی اوسط عمر میں چھ ماہ تک کمی ہوسکتی ہے۔

بنگلا دیش کی شاہ جلال یونیورسٹی اور امریکا کی دی نیو اسکول فار سوشل ریسرچ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے واحد مصنف امت رائے نے تحقیق کے لیے 190 سے زائد ممالک کے 80 برس سے زیادہ عرصے پر مشتمل درجہ حرارت اور برسات کے ڈیٹا کا استعمال کیا۔ مطالعے میں معلوم ہوا کہ اگر عالمی درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ تک بڑھتا ہے تو زندگی کی میعاد چھ ماہ تک کم ہوسکتی ہے۔ان اموات میں بالواسطہ(قدرتی آفات، سیلاب اور ہیٹ ویوز کے سبب) اور بلاواسطہ (ذہنی صحت کے مسائل کے سبب) اموات شامل ہیں۔  تحقیق میں ایسا ہونے کی وجوہات عالمی سطح پر خشک سالی اور فصلوں کی تباہی کے سبب ہونے والی بھوک، ذہنی مرض اور قبل از وقت اموات بتائی گئیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس کا سب سے زیادہ اثر خواتین کو ہوگا، ان کی زندگی میں 10 ماہ تک کی کمی متوقع ہے۔ 

مزید :

ماحولیات -