امریکہ میں صدارتی انتخابات، ’ٹک ٹاک‘ نےغلط معلومات کی روک تھام کے لیے حکمت عملی جاری کر دی

امریکہ میں صدارتی انتخابات، ’ٹک ٹاک‘ نےغلط معلومات کی روک تھام کے لیے حکمت ...
امریکہ میں صدارتی انتخابات، ’ٹک ٹاک‘ نےغلط معلومات کی روک تھام کے لیے حکمت عملی جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ’ٹک ٹاک‘ نے جعلی مواد اور غلط معلومات کی روک تھام کے لیے حکمت عملی جاری کر دی۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ٹیکنالوجی سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ’اینگیجٹ‘ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح ٹک ٹاک بھی اپنی ایپ میں الیکشن گائیڈ فراہم کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس گائیڈ میں صارفین کو ووٹنگ کے حوالے سے معلومات، مثال کے طور پر ای میل کے ذریعے ووٹنگ کی ہدایات اور ووٹر رجسٹریشن فارمز کی تفصیلات مہیا کی جا رہی ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنی حکمت عملی میں غلط معلومات کی روک تھام کے لیے جو طریقہ کار اپنایا ہے، ایپ کی طرف سے 2022ءمیں بھی یہی طریقہ اپنایا گیا تھا۔اس سال بھی کسی کو سیاسی اشتہارات چلانے کی اجازت نہیں ہے۔
ٹک ٹاک کی طرف سے تخلیقی مواد شیئر کرنے والوں کو بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ کسی قسم کی سیاسی مہم کا حصہ نہ بنیں۔ٹک ٹاک کی طرف سے اپنی حکمت عملی میں واضح کیا گیا ہے کہ وہ حقائق اور اعدادوشمار کی جانچ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے تاکہ صارفین کو معلوم ہو سکے کہ پلیٹ فارم پر موجود کوئی بھی معلومات درست ہیں یا غلط۔ضرورت پڑنے پر غیر تصدیق شدہ معلومات کو نمایاں کرنے کے لیے ان پر غیرتصدیق شدہ ہونے کا لیبل بھی لگایا جا سکتا ہے۔