پشاور میں انتخابی ریلی پر گولیاں برسا دی گئیں

پشاور میں انتخابی ریلی پر گولیاں برسا دی گئیں
پشاور میں انتخابی ریلی پر گولیاں برسا دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پشاور کے حلقے پی کے 82 سے الیکشن لڑنے والے آزاد امیدوار طارق اعوان کی انتخابی ریلی جاری تھی کہ انم صنم چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ فائرنگ طارق اعوان کے مخالف ملک شیر کے ساتھیوں کی جانب سے کی گئی ، فریقین کے مابین کچھ عرصے سے تنازعات چلے آ رہے تھے۔

زخمی ہونے والے کارکنان کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پولیس نے ان کے بیانات قلمبند کر  کےتفتیش شروع کر دی۔

مزید :

قومی -