ملکی مسائل کے حل کیلئے( ن) لیگ کو ووٹ دیں،شہباز شریف

ملکی مسائل کے حل کیلئے( ن) لیگ کو ووٹ دیں،شہباز شریف
ملکی مسائل کے حل کیلئے( ن) لیگ کو ووٹ دیں،شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے عام انتخابات  کے حوالے سے قوم کے نام پیغام  جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو میرےبزرگوں ،بھائیو،بہنو،نوجوانوں ،ماؤں،مزدوروں ،ڈاکٹرز طالبعلموں اور ہر شعبے کے عظیم پاکستانیوں  نے اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کس جماعت اور لیڈر کو اگلے پانچ سال ملک و قوم کی قسمت کا فیصلہ کرنے اور خدمت کرنے کا موقع دینا ہے۔میں پاکستان کے چوبیس کروڑ لوگوں سے ملتمس ہوں کہ ووٹ آپ کا حق ہے جس کو بھی دیں ہم اس کا احترام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدارا ملک آج جس معاشی اور معاشرتی و سیاسی مسائل کا شکار ہے اس کے پائیدار حل کیلئے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں،آج ملک جن چیلنجز کا شکار ہے ایک طرف میں دہشت گردی ہے اور دوسری طرف اندورنی خلفشار ہے،معاشرے میں زہر گھول دیاگیا ہے،نوجوان کو ایک ایسا پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے جس سے خدا نخواستہ وہ  اپنی  کتاب اور تعلیم اور پاکستان کو سنوارنےسے  ہٹ جائیں،میری قوم سے اپیل ہے کہ وہ 8فروری کواپنے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کریں۔