کوئی کسی بھی پریشانی میں ہے تو گورنر ہاؤس آجائے، کامران ٹیسوری

کوئی کسی بھی پریشانی میں ہے تو گورنر ہاؤس آجائے، کامران ٹیسوری
کوئی کسی بھی پریشانی میں ہے تو گورنر ہاؤس آجائے، کامران ٹیسوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہر پریشان شخص گورنر ہاؤس آجائے، جب تک شعور پیدا نہیں ہوگا، مسائل حل نہیں ہوں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج نہ کی جائے تو گورنر ہاؤس سے رابطہ کریں۔کوئی بھی شخص کسی بھی پریشانی میں ہے، وہ گورنر ہاؤس آجائے، ہم فرقوں، قوموں اور سیاسی جماعتوں میں بٹ گئے ہیں۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ جب تک شعور پیدا نہیں ہوگا مسائل حل نہیں ہوں گے، اگر ملک کےلیے اچھا کیا ہوتا تو آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔8 فروری کو ایسے لوگوں کو ووٹ دیں جو آپ کے لیے کام کر سکیں، یہ آپ پر منحصر ہے کہ آئندہ 5 سالوں کے لیے راحت چنتے ہیں یا مسائل۔

مزید :

علاقائی -سندھ -