ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑی میدان میں اترنے کے لئے تیار 

Jan 20, 2025

پاکستان میں سائیکلنگ کے کھیل کی ترقی کے لئے مزیداقدامات کرنے کی ضرورت ہے بلاشبہ ملک میں سائیکلنگ کے کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ضرور ت اس بات کی ہے کہ ان سائیکلسٹوں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں سے وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں اور دنیا میں ملک کا نام روشن کریں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی اس حوالے سے کاوشیں قابل تعریف ہیں لیکن اس حوالے سے مزید عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دیگر کھیلوں کی طرح سائیکلنگ میں بھی پاکستان آگے بڑھ سکے نچلی سطح پر کھیل کے فروغ سے ہی قومی سائیکلسٹوں کو بیرون ملک ایونٹس میں شرکت کا موقع ملے گا قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ6سے 19 فروری تک تھائی لینڈ میں منعقد ہو گی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔سید اظہر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رواں ماہ کراچی میں لگایا جائے گا جس میں 12 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔صدر سائیکلنگ فیڈریشن نے کہاکہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں 45 ایشیائی ممالک کی شرکت متوقع ہے، چیمپئن شپ میں مینز کیٹیگری میں 6، انڈر 23 میں 2 جبکہ ماسٹر کیٹیگری میں 4 مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ میں شرکت بجٹ سے مشروط ہے، اگر اس کے لئے ہمیں فنڈز مل جاتے ہیں تو قومی ٹیم بھرپور طریقے سے ایونٹ میں شرکت کرے گی، انہوں نے کہا کہ وہ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ہارون جنرل اور نثار احمد کانگریس میٹنگ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ میں شرکت بجٹ سے مشروط ہے، اگر اس کے لئے ہمیں فنڈز مل جاتے ہیں تو قومی ٹیم بھرپور طریقے سے ایونٹ میں شرکت کرے گی مزید کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ قومی سائیکلنگ ٹیم دنیا بھر میں منعقدہ ایونٹس میں شرکت کرے اور کامیابیاں حاصل کرے لیکن اس کے لئے فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم اپنے وسائل کے مطابق بھرپور طریقہ سے آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے نتائج بھی مثبت آرہے ہیں امیدہے کہ فیڈریشن کو زیادہ سے زیادہ فنڈز کااجراء کیا جائے گا اور پاکستان بھی دیگر ممالک کی طر ح اس کھیل میں ملک کا نام روشن کرے گا۔

مزیدخبریں