غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے 90 فلسطینی رہا کر دیئے

Jan 20, 2025 | 09:44 AM

غزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) 15 ماہ کی قتل وغارت کے بعدغزہ میں جنگ بندی ہو گئی، حماس نے3 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کر دیا جبکہ اسرائیل کی طرف سے 90 فلسطینی قیدیوں کو بھی آزادی مل گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت اتوار کو پہلے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔

بعد ازاں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت مختلف جیلوں سے 90 فلسطینیوں کو رہا کیا گیا جن میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل تھے، رہا ہونے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی حکام کی جانب سے ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا، رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کا مغربی کنارے پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدی 2 بسوں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ پہنچے۔اسرائیلی قید سے رہا ہونے والی ایک طالبہ نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ حراست کے دوران حالات خوفناک تھے اور اسے خوراک اور پانی تک محدود رسائی حاصل تھی۔ 
 

مزیدخبریں