کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی مشہور اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں آئندہ ماہ اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈ شو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کبریٰ خان نے شادی کے بارے میں افواہوں پر بات کی۔جب ان سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید کی غیر موجودگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ کیوں نہیں آئے، لیکن انہیں تقریب میں موجود ہونا چاہیے تھا۔
جب اداکارہ سے فروری میں شادی سے متعلق پوچھا گیا، کبریٰ خان نے اشاروں میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، وہ بظاہر فروری میں شادی کرنے والی ہیں۔
یاد رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے درمیان رومانوی تعلقات اور شادی کی افواہیں گزشتہ سال سے گردش میں تھیں، جن کی اب تصدیق ہو چکی ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا 22 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھے گا، اور ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوں گی۔