سٹاک ایکسچینج میں تیزی،انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا

Jan 20, 2025 | 10:52 AM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی جبکہ انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 872پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، 100انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 16ہزار144پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 21پیسے سستاہوگیا،ڈالر کی نئی قیمت278روپے 50پیسے ہو گئی۔

مزیدخبریں