سفید کرولا کا استعمال، کراچی کے ایک اور تاجر کے ساتھ پولیس جیکٹ میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور لوٹے جانے کا انکشاف

Jan 20, 2025 | 12:40 PM

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قاءد  کے ایک اور تاجر کے ساتھ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور لوٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، تاجر کو پولیس جیکٹ میں ملبوس افراد نے لوٹ لیا۔

آج نیوز کے مطابق متاثرہ تاجر نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس جیکٹ اور گاڑی پر پولیس لائٹوں کا استعمال کیا، ملزمان وائٹ کورولا میں آئے لٹیروں نے گاڑی اور 4 لاکھ 15ہزار روپے چھین لئے۔پولیس نے 17 جنوری کو پیش آئے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ ڈکیتی کی دفعہ تحت درج کیا گیا۔

تاجر نے پولیس کو بتایا کہ جمالی پل اترتے ہی سفید کرولا نے پولیس لائٹس کے ذریعے راستہ مانگا، سرکاری گاڑی سمجھ کر راستہ دیا تو ملزمان نے میری گاڑی کو بلاک کردیا۔تاجر کے مطابق چار ملزمان نے زبردستی انہیں گاڑی سے اتارا اور اپنی گاڑی میں ڈال دیا، ملزمان کے پاس واردات کے دوران واکی ٹاکی بھی تھا۔

تاجر نے کہا کہ ملزمان نے میرے ہاتھ پاؤں اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر تشدد بھی کیا، ملزمان نے گاڑی میں موجود 4 لاکھ 15 ہزار روپے بھی لیے، واردات کے دوران گاڑی کچھ مقامات پر روک کر ملزمان تبدیل ہوتے رہے، مزید ایک گھنٹہ گھمانےکےبعدنادرن بائی پاس پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں