اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خسارے میں چلنے والے یوٹیلیٹی سٹورز کے بارے میں اہم فیصلہ کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے خسارے میں چلنے والے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کو پرائیوٹ کرنے یا پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر چلانے کی طرف جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی تنظیمِ نو اور آپریشنز کی اصلاح شروع کردی گئی ہے، جس کے لیے وفاقی حکومت نے خسارے میں چلنے والے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے فیصلہ کیا ہے جس کے تحت عملے کی تعداد کم کی جائے۔
"جنگ " کے مطابق بتایا گیا ہے کہ فیصلہ قومی ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے اور مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے لیا گیا، یوٹیلیٹی سٹورز کی تنظیم نو پر وزارتِ خزانہ کی رائے شامل کرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، تنظیمِ نو کا پہلہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں نجکاری کو بغیر کسی تاخیر کے ممکن بنایا جائے گا۔