اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت وکلاء صفائی کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل "ایکسپریس نیوز" کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا،وکلا ءصفائی میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 23جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے حکم دیا کہ وکلاء صفائی آئندہ ہر سماعت پر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
یادرہے کہ کیس میں 5گواہوں پر جرح مکمل جبکہ 7کی شہادت ریکارڈ کی جا چکی ہے۔