لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا 190 ملین پاﺅنڈ کا تھا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ جہاں مرضی اپیل کرو، بانی پی ٹی آئی کہیں بھی چلے جائیں ان کے پاس 190 ملین پاﺅنڈ کا جواب نہیں ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں کابینہ سے بند لفافے منظور کروائے جاتے رہے، اپنا جرم چھپانے کے لئے اب مذہب کا کارڈ استعمال کیا جا رہا ہے۔