کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں آج ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار 541 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2708 ڈالر فی اونس ہے۔