مجھے سزا اس لئے سنائی گئی کہ ڈیل کرلوں:عمران خان کی علیمہ خان سے گفتگو

Jan 20, 2025 | 06:31 PM

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے سزا اس لئے سنائی گئی کہ کوئی ڈیل کرلوں۔
روز نامہ امت کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا ، جتنی دیر جیل میں رکھنا ہے جتنے مرضی ایسے ججز لا کر بٹھا دیں میں ڈیل نہیں کروں گا مقدمات کا سامنا کروں گا۔ مجھے سزا اس لئے سنائی گئی کہ کوئی ڈیل کرلوں۔ اس فیصلے کا مذاکراتی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ یہ کیس ہائی کورٹ میں جائے اور اب یہ کیس ہائی کورٹ میں جائے گا۔ انہوں نے 2 مطالبات پر بات کرنے کو کہا ہے۔ بشریٰ بی بی کو سہولت کاری پر 7 سال کی سزا سنائی گئی۔ یہ بھی تو بتائیں کہ یہ کون سی سہولت کاری ہے۔ اس کیس میں زرداری اور نواز شریف نہیں لیکن بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سزا دے دی گئی۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ میں جاکر یہ سارا کیس مزید کھلے گا اور یہ سارے نام آپ پھر سے سنیں گے۔ ناصر جاوید رانا پر سپریم کورٹ نے بھی اعتراض اٹھائے تھے۔ اس قسم کے ججز آپ ہائی کورٹ میں بھرنے کی کوشش کررہے ہیں جو چوری ،ڈاکا اور مینڈیٹ چور کو تحفظ دیں گے

مزیدخبریں