سپریم کورٹ : 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

Jan 20, 2025 | 08:10 PM


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردیں، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ سے بڑی خبر سامنے آگئی، 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ دفتر کی طرف سے بذریعہ ایس ایم ایس وکلاءکو آگاہ کردیا گیا
اسی طرح سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس 28 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کردیا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں