اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن کسی پر احسان نہیں بلکہ آئینی فریضہ تھا، سلمان اکرم راجہ

اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن کسی پر احسان نہیں بلکہ آئینی فریضہ تھا، سلمان ...
 اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن کسی پر احسان نہیں بلکہ آئینی فریضہ تھا، سلمان اکرم راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن کسی پر احسان نہیں بلکہ آئینی فریضہ تھا، کراچی سانحہ کرپشن اور سنگدلی کا نتیجہ ہے اسے ہر سطح پر اٹھائیں گے۔

اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے دینا قانون شکنی ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈرز محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی تقاریر تاریخی ہیں، محمود اچکزئی نے کہا آئین کے مطابق کام کرو تو تمہارے ہاتھ چوم لوں گا،  ہم کسی یلغار یا تشدد کا ارادہ نہیں رکھتے، ہمارا مطالبہ صرف آئین، قانون اور شرافت ہے، ۔انہوں نے کہا  کہ کراچی سانحہ افسوسناک اورمتاثرہ عمارت میں فائر ایگزٹ نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے۔اس واقعہ کو ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

مزید :

قومی -