خبردار!تمباکو صحت ہی نہیں گھربھی تباہ کرتاہے

خبردار!تمباکو صحت ہی نہیں گھربھی تباہ کرتاہے
خبردار!تمباکو صحت ہی نہیں گھربھی تباہ کرتاہے

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عدالت نے خواتین کو ان کے تمباکو نوشی کرنے والے شوہروں سے طلاق لینے کی اجازت دے دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سعودی جج نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کے باعث صحت کو نقصان پہنچنے کے خدشے کے تحت اب سعودی خواتین اپنے شوہروں کے خلاف قانونی طور پر شکایت درج کرائیں گی جس کے تحت قانونی طریقہ کار کے مطابق وہ اس شکایت کے تحت طلاق حاصل کرسکیں گی۔ جج نے واضح کیا ہے کہ ان خواتین پر یہ قانون لاگو نہیں ہوگا جن کو شادی سے پہلے ہی آگاہ کیا گیا ہوکہ ان کا شوہر تمباکو نوشی کرتا ہے اور ایسی خواتین اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج نہیں کرا سکیں گی۔

مزید : تعلیم و صحت