گرین ٹاون میں دن دیہاڑے 2بینک لوٹ لئے گئے‘ڈاکو 1کروڑ سے زائد کی رقم لے گئے

گرین ٹاون میں دن دیہاڑے 2بینک لوٹ لئے گئے‘ڈاکو 1کروڑ سے زائد کی رقم لے گئے

لاہور (سپیشل رپورٹر) گرین ٹاﺅن کے علاقے کالج روڈ پر واقع بنک سیکورٹی گارڈوں اور پٹھان ڈاکوﺅں نے 15 منٹ کی مسافت کے ساتھ قریب ،قریب ہی واقع 2 بنکوں کے عملے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6منٹ کے دوران 1کروڑ روپے سے زائد رقم اور 3 موبائل فون لوٹ لیے جبکہ پٹھان ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے وارداتوں کی اطلاعات ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران بنکوں میں پہنچ گئے اور انہوں شہر کے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کر دی، ٹھوکر نیاز بیگ پر ایک پٹھان ڈاکو کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا جس سے تفتیش جاری ہے تاہم شہر ی آئے روز بنکوں میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے سبب سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لجنہ چوک کالج روڈ میں واقع الائیڈ بنک کے سیکورٹی گارڈ نجابت خان نے منصوبہ بندی کر کے صبح سویرے اپنے ساتھیوں کو بنک میں بلایا اور بنک میں تعینات دوسرے ساتھی سیکورٹی گارڈ کو رسیوں سے باندھ کر اس کی وردی ساتھی ڈاکو کو پہنادی اور نجات خان خود وردی میں ملبوس ہو کر بنک کے گیٹ پر ایسے کھڑا ہو گیا جیسا کے وہ ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے اس دوران بنک میں آنے والی جو افسر بنک میں داخل ہوتا رہا نجابت خان کے ساتھی ڈاکو انہیں گن پوائنٹ پر یرغمال بناتے رہے جب تمام بنک ملازمین بنک میں اکٹھے ہوئے تو سیکورٹی گارڈ نجابت خان اور اسکے ساتھی 46لاکھ 70ہزار روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور انہوںنے بنک سے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ، ٹھیک پندرہ منٹ بعد الائیڈ بنک کے چند گز کے فاصلہ پر موجود یو بی ایل بنک میں چار مسلح پٹھان ڈاکو بنک میں داخل ہوئے اور انہوںنے فوری طور پر عملے کو یرغمال بنا لیا اور بنک سے 55لاکھ روپے کی رقم بنک مینجر محمد آصف سے 3موبائل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے ڈاکوﺅں نے یہ واردات چار منٹ میں مکمل کی اور ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران بھاری نفری کے ہمراہ جائے واقع پر پہنچ گئے اور انہوںنے پورے شہر کی ناکہ بند ی کر لی ذرائع کے مطابق محافظ فورس کے جوانوں نے ٹھوکر نیاز بیگ کے ناکہ پر ایک پٹھان ڈاکو کو گرفتار کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش کرنے کے بعد گرفتار پٹھان ڈاکو کو آج رات کسی وقت مبینہ مقابلے میں پار کر دیا جائے گا گرین ٹاﺅن پولیس نے دونوں ڈکیتی کی وارداتوں کے مقدمات الائیڈ بنک کے مینجر یاسر عباس اور یو بی ایل کے مینجر محمد آصف کے بیان پر درج کر لیا گیا گرین ٹاﺅن سرکل کے اے ایس پی فدا حسین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یو بی ایل بنک کے سیکورٹی گارڈ جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے واردات کے دوران ہوائی فائرنگ کرتے تو واردات ناکام بنائی جا سکتی تھی دوسری طرف شہر بھر کے آئے دن بنکوں کے لٹ جانے پر شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خود کو بنکوں میں غیر محفوظ سمجھنے لگے۔ہنجر وال کے علاقہ میں محمد ارشد کے گھر دو ڈاکو اہل خانہ کو رسیوں سے باند کر 22 لاکھ کی نقدی اور5 تولے زیور ات، گلشن راوی کے علاقہ میں حاجی رضوان کے گھر سے چار ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر 15لاکھ مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،الیکٹرانکس کا قیمتی سامان اور تین موبائل فون لوٹ لیے،اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں امجد نوید کے گھر سے تین ڈاکوﺅں نے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 12لاکھ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات چھین لیے،سبزہ زار کے علاقہ میں کاشف کے گھر سے دو ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر 10لاکھ مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور غیرملکی کرنسی لوٹ لی،گلبرگ کے علاقہ میں انور جاوید کے گھر سے 7لاکھ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے گئے ،غالب مارکیٹ کے رہائشی فیصل انیس کے گھر سے 6لاکھ مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا،شادباغ میں عظیم احمد کی دکان سے پانچ لاکھ کی نقدی اور موبائل فون چھین لیے گئے ،نواب ٹاﺅن کے علاقہ میں دو مختلف وارداتوں میں علی اور نوازش کے گھر وں سے چار چار لاکھ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات چھین لیے گئے ،سمن آباد کے علاقہ مین جاوید اور اسکی فیملی سے 5لاکھ،ساندہ میں مسز شمیم سے 3لاکھ،گلشن اقبال میں کاشف اور اسکی فیملی سے 2لاکھ،قلعہ گوجر سنگھ میں سلمان اور اسکی فیملی سے 2لاکھ جبکہ ریس کور س کے علاقہ میں حاجی حنیف اور اسکی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لیے گئے ،داتادربار کے علاقہ میں ساد سے ایک لاکھ مالیت کی نقدی،لیب ٹاپ اور موبائل فون،اچھرہ میں جاوید سے 70ہزار کی نقدی اور موبائل فون جبکہ شاد مان کے علاقہ میں محمد رفیق سے 50ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیے گئے ،گارڈن ٹاﺅن سے حیدر،فیصل ٹاﺅن سے عثمان اور سنی،گلشن راوی سے فیض،ساندہ سے یاسر،اور اقبال ٹاﺅن سے رفاقت کی موٹرسائیکلیں جبکہ گلبرگ سے عاشق علی،غالب مارکیٹ سے نوازش اور ڈیفنس اے سے میاں لیاقت کی گاڑیاں چوری ہوگئیں۔

مزید : صفحہ اول