سعودی عرب،دبئی میں آج پہلا روزہ ہوگا، امریکہ، برطانیہ میں چاند پر تنازع

سعودی عرب،دبئی میں آج پہلا روزہ ہوگا، امریکہ، برطانیہ میں چاند پر تنازع

 اسلام آباد،ریاض،لندن(اےن اےن آئی+مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور دبئی میں جمعرات کو رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا وہاں آج جمعہ پہلا روزہ ہو گا دوسری جانب برطانیہ اور امریکہ میں اس بار چاند پر تنازع پیدا ہوگیا وہاں مقیم اہل تشیع کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کو روزہ رکھیں گے جبکہ وہاں باقی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ روزہ رکھیں گے، کئی خلیجی ریاستوں میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں آج جمعہ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ہے اس طرح پاکستان میں ہفتہ کو پہلا روزہ ہو سکتا ہے، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان اجلاس کے بعد کریں گے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...