ضمنی انتخابات میں قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی:جسٹس شاکر اللہ جان

ضمنی انتخابات میں قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی:جسٹس شاکر ...

ملتان (آئی این پی )قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس شاکر اللہ جان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران جس کسی نے انتخابی قواعد و ضوابط کی خلاف وزی کی ، اس کے خلاف کارر وائی کی جا ئے گی ۔قائم مقام الیکشن کمشنر این اے 151کے ضمنی انتخاب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ملتان پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی اخراجات کی حد 15لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ سپورٹرز کی جانب سے کئے جانے والے اخراجات بھی 15 لاکھ روپے میں شامل کئے جائیں گے۔ انتخابی اخراجات کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو مالی خود مختاری حاصل ہے اور جہاں اخراجات کی ضرورت ہے وہاں فنڈز فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مزید : صفحہ اول