این آئی سی ایل کیس ‘وصولیوں میں سست روی پر ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے کی سرزنش

این آئی سی ایل کیس ‘وصولیوں میں سست روی پر ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے کی سرزنش

اسلام آباد(خبر نگار) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے این آئی سی ایل کیس میں رقوم کی وصولیوں کے عمل میں سست روی پر ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ اگرایف آئی اے رقم کی وصولیاں نہیں کرسکتی تومعاملہ نیب کوبھجوادیں گے۔ قومی خزانہ واپس لانے کےلئے ایف آئی اے سست کیوں ہے، اپنی رقم واپس لانی ہوتوکتنی جلدی کی جاتی ہے، چور چوروں سے ملے ہوئے ہیں، اگرایسا معاہدہ ہوا تواین آئی سی ایل نے اس کے خلاف اپیل کیوں نہیں کی ، یہ کسی کی ذاتی رقم نہیں ملک کی رقم ہے۔ جمعرات کو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے این آئی سی ایل کیس کی سماعت کی ۔ سماعت شروع ہوئی تو ڈائریکٹرلیگل ایف آئی اے نے عدالت کوآگاہ کیا کہ 48 کروڑروپے رقم کی وصولیاں توصرف لاہورمیں باقی ہیں۔ وڑائچ فیملی کے دئیے گئے چیک باﺅنس ہونے پرایف آئی درج کرلی گئی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا قومی خزانہ واپس لانے کےلئے ایف آئی اے سست کیوں ہے، اپنی رقم واپس لانی ہوتوکتنی جلدی کی جاتی ہے، ہرشخص ملا ہوا ہے۔ ڈائریکٹرلیگل ایف آئی اے نے عدالت کوآگاہ کیا کہ معاہدے کے تحت وڑائچ فیملی نے 48 کروڑروپے کی رقم پانچ سال میں دینا تھی۔ جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اگرایسا معاہدہ ہوا تواین آئی سی ایل نے اس کے خلاف اپیل کیوں نہیں کی ، یہ کسی کی ذاتی رقم نہیں ملک کی رقم ہے۔ کسی نے لوٹانی ہے تواپنی ذاتی رقم لوٹائے۔ سرکاری رقم کی جلد وصولی پر زور دیتے ہوئے ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر وقار حیدر کے خلاف نیب کو کارروائی کرنے کا حکم دینے کی وارننگ بھی دے دی ہے۔ ڈائریکٹر لیگل نے مزیدبتایاکہ لاہور میں 50 کروڑ روپے زائد قیمت پر جائیداد بیچنے کے کیس میں 8 کروڑ روپے ریکور کرلئے ہیں، 42 کروڑ کے بعدازتاریخ چیک دئے گئے ہیں ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے ریکوری معاہدہ سے مطمئن نہیں تو اسے عدالت میں چیلنج کیوں نہ کیا،ایف آئی اے نے بتایاکہ وفاقی وزیر امین فہیم کو ہراساں نہیں کیا جارہا، سیکریٹری تجارت کا نیا تقرر ہوا ہے،وہ ایاز نیازی کے بطور چیئرمین این آئی سی ایل کے معاملہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...