امریکی ایوان نمائند گان نے پاکستان کی فوجی امداد میں 65کروڑ ڈالر کٹوتی کی منظوری دیدی

امریکی ایوان نمائند گان نے پاکستان کی فوجی امداد میں 65کروڑ ڈالر کٹوتی کی ...

واشنگٹن(ثناءنیوز )امرےکی اےوان نمائندگان نے پاکستان کی فوجی امداد میں 65 کروڑ ڈالر کی کٹوتی کی منظوری دے دی ہے ۔امرےکی اےوان نمائندگان نے کٹوتی کی منظوری وائس ووٹ کے ذرےعہ دی ری پبلکن رکن ٹےڈپو نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان تعاون پر اعتراض اٹھاےا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امداد کا مستحق نہےں ہے۔اپوزیشن جماعت ری پبلکن پارٹی کے رکن ٹیڈ پو نے ایوان سے پاکستان کی فوجی امداد میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کمی کا مطالبہ کیا۔ ٹیڈ پو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے قائم کرنا ہوں گے۔ پاکستان پر الزامات کی بارش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ امداد سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ فلوریڈا کے رکن بل ینگ نے بھی ان کی حمایت کی ۔ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے بعد 65 کروڑ ڈالر کٹوتی پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان کی فوجی امداد میں کمی امریکہ کے دفاعی بل کا حصہ ہے۔ری پبلکن رکن ٹیڈپو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلام آباد کے تعاون پر اعتراض اٹھایا. امریکی رکن ٹیڈ پو کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکی امداد کا مستحق نہیں ، اور یہ کہ پاکستان غداری کررہاہے۔

مزید : صفحہ اول