کانٹے دار مقابلہ:عبدالقادر گیلانی نے شوکت حیات بوسن کو 4ہزارووٹوں سے شکست دیدی

کانٹے دار مقابلہ:عبدالقادر گیلانی نے شوکت حیات بوسن کو 4ہزارووٹوں سے شکست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصوصی رپورٹر + کامرس رپورٹر + سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کے حلقہ 151 کے ضمنی الیکشن کا سیاسی دنگل سخت مقابلے کے بعد پیپلز پارٹی کے امیدوار نے جیت لیا۔ آزاد امیدوار شوکت بوسن 4096 ووٹوں سے شکست کھا گئے۔ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں ‘ جیالوں اور حامیوں نے بھرپور جشن منایا۔ آتش بازی اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جبکہ بوسن گروپ کے حامیوں کی جشن کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم کے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی نے کل 64,628 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار اور سابق وفاقی وزیر کے چھوٹے بھائی حاجی سکندر بوسن نے 60,532 ووٹ حاصل کئے۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ آزاد امیدوار شوکت بوسن کو مسلم لیگ ن ‘ پاکستان تحریک انصاف ‘ جماعت اسلامی کی بھی بھرپور حمایت حاصل رہی تھی اور شوکت بوسن کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کےلئے مسلم لیگ ن نے اس حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ عبدالقادر گیلانی کی کامیابی کی خبر سنتے ہی پیپلز پارٹی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور بھنگڑے ڈالتے رہے۔ ضمنی الیکشن کے نتائج تیار کرنے کےلئے الیکشن کمیشن ملتان آفس میں باقاعدہ کنٹرول روم بھی بنایا گیا تھا جہاں رات گئے تک نتائج تیار ہوتے رہے۔

مزید :

صفحہ اول -