ماہ رمضان میں ٹریفک کی روانی پر ممکن یقینی بنائے گی، سٹی پولیس

ماہ رمضان میں ٹریفک کی روانی پر ممکن یقینی بنائے گی، سٹی پولیس

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور رمضان المبارک میں خصوصاََافطار کے وقت ٹریفک کی رو انی کو ہر ممکن یقینی بنائے گی تاکہ شہری بروقت اپنے گھروں میں پہنچ کرروزہ افطار کر سکیں۔ شہر بھر کے اہم 25رمضان بازاروں کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے ڈی ایس پی صاحبان کی نگرانی میںدو شفٹوں میں25انسپکٹرز اور 100ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ٹریفک وارڈنز کی سکینڈ شفٹ میں نفری بڑھانے کے ساتھ ساتھ ر ش والے چوکوں،مصروف شاہراﺅں ، کینال روڈ انڈر پاسسز اور نماز تراویح کے وقت اہم شاہراﺅں پر واقعہ مساجد کے باہر بھی اضافی ڈیوٹی لگائی جائےگی تاکہ شہریوں کو کوئی دقت پیش نہ آئے۔رمضان المبارک کے حوالے سے ٹریفک وارڈنز کو خصوصی ہدایات کی گیں کہ وہ دوران ڈیوٹی مشکوک افراد اور لاوارث اشیاءپر بھی کھڑی نظر رکھیںاور دوران ڈیوٹی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کی خدمت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھیں تاکہ شہری بروقت گھروں میں پہنچ کر افطاری کر سکیں۔افطاری کے وقت ٹریفک افسران بھی چوکوں میں کھڑے ہوکر ٹریفک کو کلیئر رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1