پٹواری امین کیخلاف 4 سے زائد انکوائریاں زیر سماعت ہیں
لاہور (اپنے نمائندے سے) محکمہ انسداد رشوت ستانی میں مذکورہ پٹواری کے خلاف اس وقت بھی 4 سے زائد انکوائریاں زیر سماعت ہیں اس کے علاوہ کرپشن اور رشوت وصولی کی مد میں مزید درخواستیں بھی جمع ہو رہی ہیں انٹی کرپشن کے انوسٹی گیشن افسران کا کہنا ہے کہ مذکورہ پٹواری امین فہیم کے خلاف آنیوالی شکایات پر پٹواری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے 2 سے 3 پیشیوں پر تمام بات واضح ہو جائے گی الزام ثابت ہونے پر مذکورہ پٹواری کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔