ملکی ترقی کیلئے یوتھ میں شعور بیدار کرنا اولین ترجیح ہے:وسیم قادر

ملکی ترقی کیلئے یوتھ میں شعور بیدار کرنا اولین ترجیح ہے:وسیم قادر

لاہور(ج الف) روزنامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ینگ لیڈر کے مہمان وسیم قادر ہیں وسیم قادر لاہور کے حلقہ پی پی 144 سے ایم پی اے ہیں ان کی خدمات اور قابلیت کو دیکھتے ہوئے انہیں یوتھ لاہور کی ذمہ داری سونپتے ہوئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا صدر نامزد کیا ہے اس حوالے سے مذکورہ سلسلے کے تحت خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وسیم قادر نے کہا کہ لاہور سمیت پورے پاکستان کی یوتھ مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہے اور یوتھ کو آرگنائز کرنے کا مقصد ووٹ لینا نہیں امن کے کردار اور ذمہ داریوں کی تعمیر کرناہے۔ چونکہ یوتھ میں شعور بیدار کئے بغیر اور ان کے کردار کی تعمیر کے بغیر ملک کے اندر تبدیلی آسکتی ہے مسلم لیگ ن کے منشور کا اہم حصہ یوتھ کے کردار کی تعمیر کرنا ہے اور نوجوان نسل کے بغیر تبدیلی آسکتی ہے نہ انقلاب اس کے لئے مسلم لیگ ن نے ہر شعبہ کے اندر نوجوان نسل کو شامل کیا ہے اور لاہور میں یوتھ ونگ کی تنظیم سازی 70 فیصد مکمل کرلی ہے یوتھ کو منظم کرنے کے لئے دو طریقوں سے تنظیم سازی کی جارہی ہے ایک یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گءہے جو کمیٹی پی پی حلقہ پر قام کی گئی ہے اس کمیٹی میں 35 سے 50 سال کے دو سینئر لوگ شامل ہونگے جنہوں نے یوتھ ونگ کے لئے کام کیا ہے یہ کمیٹی 15 سے 18 لوگوں پر مشتمل ہے جو اپنے حلقہ کے اندر یوتھ ونگ کی پرائمری سطح پر تنظیم سازی مکمل کرے گی ہر پرائمری یوتھ ونگ کی تنظیم میں 18 سے 35 سال کے خواتین مرد ونوجوان شامل ہونگے اور ینگ لڑکیوں میں بھی ہر یوتھ ونگ کی تنظیم میں جگہ حاصل ہوگئی اس کے لئے یونین کونسل اور صوبائی حلقہ کی سطح پر ایک ایپڈ ایکشن فورس تشکیل دی گئی ہے جس میں ہر یونین کونسل کی سطح پر اس فورس پر 50 تک نوجوان موجود ہونگے جو رضا کارانہ طور پر کسی بھی آفت یاحادثہ کی صورت میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے وسیم قادر نے کہا کہ اس میں ایجوکیشن سپورٹس اور ہیلتھ کوارڈنیٹر بھی قائم کئے گئے ہیں جبکہ تھانے کی سطح پر بھی نوجوانوں پر مشتمل راہنمائی کونسل قائم کی گئی ہے ہر نوجوان اپنی اپنی کمیٹی میں بااختیار ہوگا ہر یوتھ ونگ ایڈوائزری کمیٹی میں 4 عہدیدار خواتین ہونگی وسیم قادر نے کہا کہ عید کے فوری بعد لاہور میں یوتھ کنونشن منعقد کیاجارہا ہے جس میں یوتھ ونگ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی انہوں نے کہا کہ آئندہ جن لوگوں نے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنا ہے اس یوتھ سے قیادت نکلے گی۔ ایک سوال کے جواب میں وسیم قادر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا قلعہ آج بھی لاہور ہے اور رہے گا نوازشریف اور شہبازشریف جب انتخابات کے لئے نکلیں گے تو لاہور سمیت پورے ملک کے لوگ ان پر نچھاور ہوجائیں گی ان کی خدمات کے بدلے میں لوگ ان پر پورے اعتماد کااظہار کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے لیپ ٹاپ جو میرٹ پر نوجوان نسل کو دیئے گئے ہیں اس سے آئی ٹی کے شعبہ میں انقلاب آرہا ہے سپورٹس اور ایجوکیشن کے شعبہ میں خادم اعلیٰ کی خدمات ڈھکی چھپی بات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اگرچہ پنجاب حکومت کے عوام دوست منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں اس کے باوجود پنجاب حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب توانائی بحران سے ستائے ہوئے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے میدان میں ہیں اور احتجاجاً کیمپوں میں بیٹھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقہ پی پی 144 میں عوام کے لئے 47 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے یں پانی کی کمی دور کرنے کے لئے کئی ٹیوب ویل اور واٹر فلٹریشن کی تنصیب مکمل کی ہے یونین کونسل 36,35، 37، 38، 39 کی پسماندگی دور کی گئی ہے ایک سوال کے جواب میں وسیم قادر نے کہا کہ میاں نوازشریف اور شہبازشریف ہی ”مسیحا“ پاکستان ہیں اور ملک کے مسائل کا حل ہی ان کے پاس ہے عوام آئندہ انتخابات میں انہیں کامیاب کرائیں مسائل کے حل کی گارنٹی ہم دیتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...