جرائم کیخلاف مہم‘3ڈکیت گروہوں کے سرغنوں سمیت 17ملزم گرفتار

جرائم کیخلاف مہم‘3ڈکیت گروہوں کے سرغنوں سمیت 17ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی / سی سی پی او محمد اسلم ترین کی ہدایت پرسی آئی اے پولیس سٹی ڈویژن نے ہاﺅس ڈکیتی،شارع عام رابری، شاپ رابری اور سرقہ بالجبر جیسی سنگین وارداتیں کرنے والے تین گروہوں محمد عرفان عرف فانی گینگ، عابد حسین ڈکیت گینگ اور جواد ڈکیت گینگ کے سرغنوں سمیت17 ملزمان کو گرفتار کر کے 6 لاکھ 46ہزار روپے نقد، طلائی زیورات ، دو موبائل فون، سات پستول، ایک کاربین اور گولیاں برآمد کیں۔سی سی پی او نے ہاﺅس ڈکیتی،شارع عام رابری، شاپ رابری اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں کی روک تھام اور مسروقہ مال کی برآمدگی کےلئے ڈی آئی جی اِنوسٹی گیشن کو موثر اقدامات کی ہدایت کی جس پر ایس ایس پی اِنوسٹی گیشن نے ایس پی سی آئی اے  محمد عمر ورک کی سربراہی میں ڈی ایس پی سی آئی اے سٹی ڈویژن سید ریاض علی و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی انتھک محنت کے بعدتین گروہوں کا قلع قمع کر کے17 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے خلاف تھانہ گلشن اقبال ، شادمان، شادباغ، مغلپورہ، شفیق آباد، راوی روڈ، شاہدرہ ٹاﺅن، سمن آباد، باغبانپورہ، اقبال ٹاﺅن، گلشن راوی اور غالب مارکیٹ کی حدود میں ہاﺅس ڈکیتی،شارع عام رابری، شاپ رابری اور سرقہ بالجبرکی 20وارداتیں ٹریس ہوئی ہیں۔ گرفتار ملزمان میں محمد عرفان عرف فانی(سرغنہ)، اصغر علی عرف کھبہ ، محمد اکرم، محمد ذوالفقار عرف اکو، شوکت علی، شبیر حسین، عابد حسین(سرغنہ)، محمد جاوید، بدر منیر، ندیم عرف فہیم، عبدالغفورعرف بلا، اعجاز عباس عرف گنجا، محمد جواد(سرغنہ)،  محمد عامر، محمد شہزاد اور محمد راشد شامل ہیںجن میں ملزم اصغر علی عرف کھبہ سابقہ ریکارڈیافتہ ہے۔ایڈیشنل آئی جی/سی سی پی او محمد اسلم ترین نے پولیس پارٹی کی اعلیٰ کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1